ماسکو، 06 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی فضائیہ کے چھ جنگی طیاروں نے شام کے دیر الزور صوبہ میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔ فضائیہ کے ٹی یو -22 ایم 3 جنگی طیاروں نے روس میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز کیا اور شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان طیاروں نے آئی ایس کے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ اس کے تیل کے ڈپو پر بھی حملے کئے ۔
روسی ایم پیز کا امریکی میڈیا کے پارلیمنٹ تک رسائی پر امتناع
ماسکو۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی قانون سازوں نے ااج امریکی میڈیا پر ’’بیرونی ایجنٹس‘‘ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں تک ان کی رسائی پر امتناع عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا جو دراصل امریکی کانگریس کی جانب سے روسی چیانل آر ٹی کو برخاست کئے جانے کا ردعمل ہے۔ ماسکو نے امریکہ کے نو میڈیا آئوٹ لیٹس بشمول وائس آف امریکی اور ریڈیو فری یوروپ/ ریڈیو لبرٹی پر بیرونی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا جبکہ آر ٹی کو امریکہ میں یہی موقف عطا کیا گیا تھا۔