شام میں دولت اسلامیہ کے حملے میں دو روسی فوجی ہلاک

ماسکو، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ دیرالزور میں دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے روسی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں دو روسی فوجی ہلاک ہوگئے ۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے آج روسی وزارت دفاع وزارت کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔وزارت دفاع کے مطابق، یہ قافلہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے فوج دستہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے اس دستہ پر مارٹر سے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک فوجی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے سنگین زخمی فوجی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دونوں فوجیوں کو بعد از مرگ فوجی ایوارڈوں سے نوازا گیا۔قبل ازیں روس نے کہا کہ اس کی فضائیہ دیر الزور صوبہ میں شامی فوج کی مدد کر رہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دیر الزور صوبے میں 93 ہزار شہریوں کو یرغمال بنار رکھا ہے ۔

کمبوڈیا کے اپوزیشن قائد پر غداری کا الزام
نامپینہہ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کمبوڈیا کی ایک عدالت نے آج اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا پر غداری کا فرد جرم عائد کیا ۔ ان پر ملک کے خلاف سراغ رسانی اور سازش کے الزام بھی ہیں جو انہوں نے مبینہ طور پر نامعلوم غیرملکیوں کے ساتھ کی ہے۔