شام میں داعش کے زیر قبضہ موضع پر حملہ، 12 ہلاک

بیروت ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں صوبہ حلب کے ایک موضع پر حملہ کیا گیا جس میں 12 شہری ہلاک ہوئے ہیں، یہ موضع داعش کے قبضہ میں ہے۔ مہلوکین میں چار بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں۔ فضائیہ نے آج صبح میں موضع قصر البرج پر بیارل بم برسائے۔ یہ موضع داعش کے قبضہ میں ہے، شام کے نگرانکار برائے انسانی حقوق تنظیم نے یہ بات بتائی۔ حملہ میں درجنوں افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ موضع شہر حلب سے 60 کیلو میٹر دور واقع ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ عبدالرحمن نے کہا کہ شام کی حکومت صوبہ حلب سے جہادیوں کے خطرہ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔