شام میں داعش کا ایک اور گیس پلانٹ پر قبضہ

بیروت، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں داعش نے دوسرے گیس پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں نے سوشل میڈیا پر 18 تصاویر جاری کی ہیں جن میں جہار گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد انہیں جھنڈا لہراتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں واضح رہے کہ داعش باغیوں کا ایک ہفتے کے دوران دوسرے گیس پلانٹ پر قبضہ ہے۔