بیروت۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) شام کے ان علاقوں میں جو جہادیوں کے زیرکنٹرول نہیں ہے، جنگ بندی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ شام کے حقوق انسانی نگرانکار ادارہ کے بموجب جنگ بندی کے پہلے دن یعنی ہفتہ کو 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح اتوار کے دن بھی صرف 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جمعہ کے دن 144 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہاں مارچ 2011ء سے جاری لڑائی میں مہلوکین کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔