شام میں ترک فوج کی کارروائی میں 260کرد جنگجوہلاک

ے شمال مغربی شام کے کرد اکثریتی والے عفرین میں چار دن تک فوجی مہم چلا کر کم سے کم 260 شامی کرد جنگجوؤں اور دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔اس سلسلہ میں امریکہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ چہارشنبہ کو ترکی کے صدر طیب رجب اردغان سے فون پر بات کر کے ترکی کے عفرین علاقے میں امریکہ کی حمایت والے کرد وائی پی جی جنگجوؤں کے خلاف کی گئی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کریں گے ۔ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی، روسی اور شام کی حکومت کی حمایت یافتہ فوج سے ترکی کسی بھی طرح کا تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی حفاظت کے لئے وہ ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ترکی کی اس کارروائی پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
شام میں داعش کے 150 دہشت گردہلاک
واشنگٹن۔24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج نے دریائے یوفریٹس کی وادی میں حملہ کرکے تقریباً 150 دہشت گردوں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔اتحادی افواج نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق دریائے یوفریٹس کی وادی میں دولت اسلامیہ کے ایک ہیڈ کوارٹر اور کمان و کنٹرول سینٹر کی اطلاع ملنے پر امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی طرف سے حملہ کیاگیا جس میں تقریبا 150 دہشت گرد مارے گئے ۔بیان کے مطابق یہ حملہ شام میں الصفاح علاقے کے قریب کیا گیا۔