بیروت ۔ 28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی شلباری اور فضائی حملوں سے شام میں کم از کم 20شہری آج ہلاک ہوگئے ۔ یہ دولت اسلامیہ اور کُرد نیم فوجی تنظیموں کے خلاف ترک حملوںکا مسلسل پانچواں دن تھا ۔ کم از کم 35شہری ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے جبکہ ترک توپ خانے گولہ باری اور فضائی حملے علاقہ جیب الکُسی میں حملے کئے ۔ یہ جرا بلس کے جنوب میں ایک دیہات ہے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے صدر رامی عبدالرحمن نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ ترکی کو ہفتہ کے دن ایک مہلک خودکش حملہ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا الزام ترکی نے کُرد نیم فوجی جنگجوؤں پر عائد کیا ہے جو سرحدی علاقہ پر قبضہ کرنے کیلئے مسلسل جنگ کررہے ہیں ۔