شام میں باقی ماندہ کیمیائی ہتھیاروں پر امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ممکنہ طور پر شام میں بچ جانے والے کیمیائی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے کہا کہ ہتھیاروں کی تلفی کے حوالے سے پیش کردہ دستاویزات ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اُن کے بقول اِن ہتھیاروں کے اسلامک اسٹیٹ کے ہاتھوں میں لگنے کا خطرہ موجود ہے۔ شامی صدر بشارالاسد نے اکتوبر 2013ء میں ملک میں موجود تمام کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی ادارہ کے حوالے کرنے کی حامی بھری تھی۔