واشنگٹن۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکام اس امر کی چھان بین کررہے ہیں کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ نامی جہادی تنظیم کی طرف سے لڑتے ہوئے ایک اور امریکی شہری مارا گیا ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے جہاد میں حصہ لیتے ہوئے ایک 33 سالہ امریکی شہری ڈگلس میک کین ابھی حال ہی میں مارا گیا۔ منگل کو امریکی حکام نے ڈگلس میک کین کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اسلامی خلافت کیلئے کوشاں ہے۔