شام میں امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پوپ کی دعاء

ویٹیکن سٹی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے شام کے بحران پر نیوزی لینڈ امن مذاکرات کے کامیاب ہونے کیلئے آج دعاء کی ۔ اس جنگ نے شام میں اب تک زائد از 1,30,000 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ پوپ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ شام میں تشدد اور لڑائی کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں۔ یہ لڑائی شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں آج شام میں امن کیلئے بین الاقوامی کانفرنس ہورہی ہے۔ سینٹ پیٹر اسکوائر پر ہفتہ واری اجتماع کیلئے

خالدہ ضیاء کو حکمراں پارٹی کا الٹی میٹم
ڈھاکہ ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء نے ہندوستانی سرحدوں سے متصل اضلاع میں تشدد کے دوران تعینات سپاہیوںکی قومیت کا سوال اٹھایا تھا۔ اس مسئلہ پر حکمراں عوامی لیگ نے خالدہ ضیاء کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ریمارک کیلئے معذرت خواہی کریں۔ خالدہ ضیاء نے سرحد پر تعینات سپاہیوں کی قومیت پر شبہ ظاہر کیا تھا جس پر حکمراں پارٹی عوامی لیگ برہم ہوگئی ، ان سے وضاحت کے علاوہ معذرت خواہی پر زور دیا۔