بیروت ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت مخلوط افواج نے آج شام پر کئی فضائی حملے کئے جس کی وجہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا لبنان سے تخلیہ متاثر ہوا۔ وہ تخلیہ کرکے لبنان سے شام کو مشرقی علاقہ میں منتقل ہونا چاہتے تھے۔ لبنان اور شام کی سرحد پار کرکے سینکڑوں دولت اسلامیہ کے جنگجو اور شہری تخلیہ کرکے مشرقی شام منتقل ہونا چاہتے تھے لیکن امریکہ زیرقیادت فضائی حملوں کی وجہ سے جو شام کی عراق سے متصل مشرقی سرحد پر حملوں کی وجہ سے اس تخلیہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ ابتدائی حملے اس شاہراہ پر کئے گئے جو شام کے قصبہ ہمائیماہ جاتی تھی جو دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ ہے۔