واشنگٹن ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے پاسدارانہ انقلاب فوجیوں کی قابل لحاظ تعداد شام کے میدان جنگ سے واپس طلب کرلی ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے کہا کہ ایران نے پاسدارانہ انقلاب کی نمایاں تعداد شام کے میدان جنگ سے دستبرداری کروالی ہے ۔ ہمیں دمشق کے راستے لبنان کی حزب اللہ کو ایرانی ہتھیاروں کی سربراہی پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے سرکاری طور پر ان فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے جو اب بھی شام میں موجود ہیں لیکن گزشتہ سال اکٹوبر سے 100 سے زیادہ ایرانی شام میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔جن میں پاسدارانہ انقلاب کے چند سینئر کمانڈرس بھی شامل تھے ۔