شام : دیرالزور کا برسوں قدیم محاصرہ ختم

دہرالزور۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) شام کی فوج نے آج دولت اسلامیہ کا دیرالزور کا برسوں قدیم محاصرہ ختم کردیا جبکہ جہادیوں کو ان کے اس مستحکم گڑھ سے تخلیہ کرنا پڑا اور یہاں سرکاری فوج کا قبضہ بحال ہوگیا۔ شام کی فوج نے اتحادی افواج کے جنگجوؤں اور روس کی فضائی مدد سے اس علاقہ کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے پاک کردیا۔ شام کی عرب فوج نے آج دوپہر دیرالزور کا برسوں قدیم محاصرہ توڑ دیا۔ دولت اسلامیہ کے جنگجو کئی سال سے دیرالزور کا محاصرہ کئے ہوئے تھے۔