لندن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 21 سالہ برطانوی مشتبہ دہشت گرد ترکی کی سرحد پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ سرحد پار کرکے شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا اور اسے برطانیہ کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ایک مقامی لیبر پارٹی کے سیاستداں ساکن روش ڈیل، وحید احمد کو برمنگھم ایرپورٹ پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آج ارکان خاندان کو بھی شام کی سرحد پر یکم اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ شبہ تھا کہ وہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں میں شامل ہونے جارہے تھے۔