جنیوا۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری اور وزیرخارجہ روس سرجی لاؤروف نے آج جنیوا میں ملاقات کی اور توقع ظاہر کی کہ جنگ زدہ شام میں امن مذاکرات کی پیشرفت کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے شام اسٹیفن ڈی میستورا نے اس ملاقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے امن مذاکرات کے احیاء کی راہ ہموار ہوگی۔
حلب کی امداد میں اضافہ سے اردغان اور پوٹن کا اتفاق
استنبول ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان اور صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج اتفاق کیا کہ انسانی بنیادوں پر شام کے خانہ جنگی سے متاثر شمالی شہر حلب کے شہریوں تک امداد پہنچانے کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ دونوں قائدین ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔