شامی کردوں کا کوبانی کے بعض علاقوں پر ’دوبارہ قبضہ‘

بیروت ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کوبانی میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ سے لڑنے والے کردوں نے ترکی کے ساتھ سرحد پر حساس شامی ٹاؤن میں پیش قدمی کی ہے، مقامی عہدیداروں اور ایک نگران گروپ نے یہ بات کہی۔ سرکردہ کرد عہدیداروں نے فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اُن کے جنگجو ’’بستی در بستی‘‘ پیش کررہے ہیں اور اعتماد ظاہر کیا کہ آئی ایس کو عنقریب اس ٹاؤن سے نکال باہر کیا جائے گا۔ برطانیہ نشین مانیٹرنگ گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ زیادہ تر تازہ پیش قدمی محاصرہ بند ٹاؤن کے جنوب میں ہوئی ہے۔ پیپلز پروٹکشن یونٹس نے کوبانی کے جنوب میں سڑکوں اور عمارتوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔