شامی میزائیل سے حمص میں 17 باغی ہلاک

بیروت ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ آخری اڈہ پر وسطی شہر حمص میں ایک میزائیل داغاجس سے 17 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر شہری تھے۔4 بچے اور 4 خواتین بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ انسانی حقوق کی نگرانکار تنظیم شامی رصدگاہ  نے کہا کہ حمص کے قریب حکومت کے کنٹرول کے علاقہ میں باغی جنگجوؤں کے اڈے پر میزائیل سے حملے کیا گیا تھا ۔ باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ شہری زندگی گزاررہے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کئی بار نافذ ہوچکی ہے لیکن بار بار کی خلاف ورزی بھی ہوتی رہی ۔