بیروت، 06 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج اور اس کے اتحادی فورسز نے حمص صوبے کے آخری بڑے شہر السخنہ کو دولت اسلامیہ سے آزادکراکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ شامی انسانی حقوق کے مشاہد گروپ نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ اس کامیابی کے بعد فوج دولت اسلامیہ کے گڑھ مانے جانے والے مشرقی علاقے میں پیش قدمی کر رہی ہے ۔السخنہ شہر حکومت کے زیر کنٹرول قدیم شہر تدمرکے شمال مشرق میں واقع ہے ۔ یہ پوری طرح سے دولت اسلامیہ کے مقبوضہدیرالزور صوبے کی انتظامی سر حد سے 50 کلومیٹر دور واقع ہے ۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے آج بتایا کہ فوج نے السخنہ شہر کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے ۔شام کے شہر موصل کو جو طویل عرصہ سے دولت اسلامیہ کے قبضہ میں تھا حال ہی میں سرکاری افواج نے دوبارہ آزاد کروالیا ہے ۔