نیو یارک۔5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تین سال سے زائد عرصے سے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں خواتین کو قید کے دوران وحشیانہ تشدد اور جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔خواتین کے ساتھ یہ بے رحمانہ سلوک حکومت اور باغی دونوں کر رہے ہیں ، اس امر کا اظہار ایک ویڈیو سے بھی ہو رہا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کے روز نیو یارک سے ایک باضابطہ رپورٹ بھی جاری ہے۔