نیویارک ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی بحران کے نتیجے میں ہمسایہ ملکوں میں رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی تعداد تین ملین ہو گئی ہے۔ اس عالمی ادارے نے آج بروز جمعہ بتایا کہ 2011ء سے شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے شام میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 6.5 ملین بنتی ہے۔ یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے شامی بحران کو عصر حاضر کا ایک بڑا انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری مہاجرین کی مؤثر مدد کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ شام کی نصف آبادی اس خانہ جنگی سے متاثر ہوچْکی ہے۔