ڈوما۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے بیمار شہریوں جن میں سے بیشتر بچے ہیں، نے مشرقی غوطہ سے جہاں باغیوں کی چوٹی کانفرنس مقرر ہے، روانہ ہوگئے۔ چار افراد کو منگل کے دن خارج کیا گیا تھا اور مزید 12کو چہارشنبہ کے دن دیر گئے خارج کردیا گیا لیکن ایک اعلیٰ سطحی انسانی بنیادوں کے قاصد نے اس سودے پر اعتراض کیا جس کے تحت طبی ہنگامی حالات کو سودے بازی کے چپس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ جملہ 29 ہنگامی طبی حالات کے شکار افراد کو باغیوں نے غوطہ سے اب تک خارج کردیا ہے۔ تقریباً 500 مریض دمشق کے مضافات میں مقیم ہیں اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ یہ لوگ فوری بہتر علاج کے بغیر انتقال کرسکتے ہیں ، ان میں سے بیشتر کو کینسر ہے۔