شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے: امریکہ و برطانیہ

وشنگٹن ؍ لندن ۔ 9 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور برطانیہ نے اُس روسی بیان کو من گھڑت اور لغو قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے چند روز قبل کہا تھا کہ شامی باغیوں نے 24 نومبر کو حلب شہر پر حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اُس کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ شامی باغیوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ روسی اور شامی فوج نے شدید قسم کی آنسو گیس باغیوں پر استعمال کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔