شامی باغیوں نے داعش کے 18جنگجوؤں کا سر قلم کردیا

بیروت ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف سرگرم باغیوں نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 18 ارکان کا سر قلم کردیا اور اس واقعہ پرایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس انتہا پسند گروپ (داعش) کے روایتی عمل کی تقلید کرتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا گیا۔ جیش اسلام (اسلامی فوج) نے کل رات یہ ویڈیو جاری کیا جس میں اس کے کارکن قیدیوں کے نارنجی لباس میں ملبوس تھے ۔اس لباس میں داعش کے جنگجو اکثر اپنے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے افرادکو دکھایا کرتے ہیں۔ تاہم داعش کے قیدیوں کو سیاہ لباس پہنایا گیا تھا ۔ ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پیروں میں زنجیریں باندھی گئی تھیں۔ 20 منٹ کے اس ویڈیو کلپ میں داعش کی طرف سے سرقلم کئے جانے کے واقعات اور آوازوں کی تقلید کی گئیتھی ۔ جیش الاسلام نے کہا کہ داعش جنگجوؤں کے ہاتھوں اس ( جیش) کے تین ارکان کے سر قلم کئے جانے کا انتقام لینے یہ کارروائی کی گئی ہے۔