شامی باغیوں سے ربط پر جرمنی میں تین مشتبہ افراد گرفتار

برلن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن سمیت تین مختلف شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے شامی باغیوں سے مبینہ تعلقات رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں جرمنی کی ایلیٹ GSG 9 فورس کے سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ انھیں وفاقی اور ریاستی پولیس فورس کا تعاون بھی حاصل تھا۔ جرمن وفاقی دفتر استغاثہ کی طرف سے بتایا گیا ہے

کہ برلن، فرینکفرٹ اور سابق دارالحکومت بون میں دس مختلف اپارٹمنٹس پر چھاپے مارے گئے اور ان تینوں شہروں سے ایک ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے ایسے پانچ مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، جن پر شک ہے کہ وہ القاعدہ کی حامی ’اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیوانٹ‘ سے تعلق رکھتے ہیں یا ان کی مدد کرتے ہیں۔