شامی اپوزیشن کی عبوری حکومت کیلئے امریکی امداد

واشنگٹن ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حزب اختلاف کی عبوری حکومت کو امریکی امداد موصول ہو گئی ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ احمد طعمہ نے بتایا کہ واشنگٹن حکام کی جانب سے ملنے والے چھ ملین ڈالر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان میں سے4.4 ملین تعمیر نو جبکہ 1.6 ملین ڈالر امدادی سرگرمیوں اور مقامی انتظامیہ کو مستحکم کرنے خرچ کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو مہینوں کے دوران الاذقیہ اور حمص صوبوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا۔