واشنگٹن ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما شامی متحدہ اپوزیشن سے جلد ملاقات چاہتے ہیں، جبکہ امریکہ بشار حکومت پر مزید اقتصادی پابندیوں کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ شام کے متوقع صدارتی انتخاب میں بشار الاسد کا راستہ روکا جا سکے۔ وائٹ ہاوس کے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے سربراہ احمد الجربا کی ان دنوں امریکہ میں آمد آمد ہے۔ تاہم قطعی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا۔ امکان ہے کہ احمد الجربا کی آمد ایک ہفتے کے اندر ہو گی۔ 3 جون کو شام میں صدارتی انتخاب کی تاریخ اور بشار الاسد کا نام بطور امیدوار سامنے آنے کے حوالے سے احمد الجربا کی صدر اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ امکانی ملاقات غیرمعمولی اہمیت کی ہو گی۔