شامی اپوزیشن جنیوا مذاکرات میں سنجیدگی کی خواہاں

جنیوا، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن نے حکومت کے وفد کے ساتھ بات چیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنیوا مذاکرات میں سنجیدگی کی امید کرتے ہیں ۔ ترجمان سالم المسلط نے نامہ نگاروں سے کہا اپوزیشن نمائندے ایک سال پہلے جیسی بات چیت جیسا کوئی عمل نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشارالجعفری کی قیادت والے نمائندوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس کافی تجربہ ہے ۔ ہم لوگ یہاں صرف بحران پر بات چیت کیلئے نہیں ہیں بلکہ بامعنی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔