شاملی میں ہندو تنظیموں نے خوب مچایا ہنگامہ

شاملی27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے ضلع شاملی میں آدرش منڈی علاقے میں جمعرات کو زہر خورانی گروہ پر دو بیلوں کو زہر دے کر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے ہندو تنظیم کے کارکنوں نے خوب ہنگامہ کیا۔بیلوں کی موت اور ہنگامے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے ہنگامہ کر رہے ہندو تنظیموں کے کارکنوں کو کسی طرح سمجھا بجھا کر انہیں خاموش کیا اور میونسی پالٹی ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیم کو موقع پر بلا کر بیلوں کے لاش کو جانچ کے لئے بھیج دیا۔ ہندو تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ زہر خورانوں کے گروہ نے بیلوں کو جا ن بوجھ کر زہردے کر مار ا ہے ۔انہوں نے معاملے کی جانچ کر کے مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔