مظفر نگر ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شاملی میں جشن فتح کے دوران سماجوادی پارٹی کارکنوں کی فائرنگ میں ایک 8 سالہ لڑکے کی موت کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 2 مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر 2 مشتبہ ملزمین عابد اور ہارون کی نشاندہی کرلی گئی اور ان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ حکمران سماج وادی پارٹی کو فائرنگ کے واقعہ پر پشیمانی اٹھانی پڑی تھی جب ضلع شاملی میں 7 فروری کو پارٹی کارکنوں نے مجالس مقامی کے انتخابات میں کامیابی پر ہوا میں اندھادھند فائرنگ کردی تھی اور اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد چیف منسٹر اکھلیش یادو نے فی الفور علاقہ ایس ڈی ایم اور ڈپٹی ایس پی کو ہٹا دینے کا حکم دیا تھا ۔