شمس آباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): شاستری پورم ڈیویژن کے علاقہ حسن نگر اور این ٹی آر نگر سے سینکڑوں نوجوانوں نے محمد مرتضیٰ علی ٹی ایس آر ٹی سی میناریٹی سیل ضلع چیرمین کی قیادت میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات خاص کر اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے اور دیگر اسکیمات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ تمام طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔ شادی مبارک ، ریزیڈنشیل اسکولس ، کسانوں کے مسائل کو حل کیا گیا ، تنہا خاتون کو پنشن ، راشن شاپ میں فی فرد چھ کیلو چاول ، عید و تہوار کے موقع پر خصوصی پیاکیجس و دیگر فلاحی اسکیمات سے عوام کو راست فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ 2019 انتخابات میں ٹی آر ایس دوبارہ اقتدار پر آئے گی اور ریاست سنہرا تلنگانہ میں تبدیل ہوگا ۔ اس موقع پر محمد مرتضی علی کے علاوہ شیخ افروز ، سید امیر ، شیخ مجیب علی ، عبدالساجد ، محمد ارشد ، عبدالمجید ، ندیم کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے ۔۔