حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : اسسٹنٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ حکومت تلنگانہ نے اگسٹ 6-7 اور 13-14 کو منعقدہ شارٹ ہینڈ اور ٹائپ رائٹنگ امتحانات کے نتائج کو جاری کردیا ہے ۔ نتائج ویب سائٹ ousbtet.net/twshoportal یا sbtet.telangana.gov.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ بورڈ کے بموجب نمبرات کی ری کاونٹنگ فی پرچہ 350 روپئے جب کہ پرچہ کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کی فیس 100 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ دونوں کے لیے مقررہ فیس بذریعہ اے پی آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ جب کہ ان دونوں کے لیے ادخال فیس کی آخری تاریخ 13 تا 28 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔۔