شاردھا اسکام: ایس آئی ٹی ممبر کی سی بی آئی کے روبرو حاضری

کولکتہ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مغربی بنگال کی جانب سے 2013ء کے شاردھا منی لانڈرنگ اسکام کی تحقیقات کے لیے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی کے ممبر پلبھ کانتی گھوش آج سی بی آئی کے روبرو حاضر ہوئے۔ ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر گھوش کو پوچھ تاچھ کے لیے سالٹ لیک میں واقع سی بی آئی آفس طلب کیا گیا۔ مرکزی ایجنسی نے مغربی بنگال کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو 18 اگست کو وہ مکتوب تحریر کرتے ہوئے ایس آئی ٹی ممبرس کے ساتھ میٹنگ طے کرانے کیلئے کہا تھا۔