کولکتہ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بایاں بازو محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر سی بی آئی کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کریں گے کہ شاردا اسکام کی تحقیقات میں تیز رفتاری پیدا کی جائے۔ سی پی آئی (ایم) کے قائد تجان چکربورتی اور سینئر کانگریس قائد عبدالمنان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سالٹ لیک میں سی بی آئی کے دفتر کے روبرو دونوں پارٹیاں جاریہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاردا اسکام کی تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کریں گی۔