دبئی:متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سڑک کے کنارے انتظار کرنے والے ورکرس کے ایک گروپ پر بس گھس گئی جس کی وجہہ سے تمام ورکرس بس کی زد میںآگئے۔
ان میں سے اکثریت ہندوستانیوں کی تھی۔جبکہ بس کی ٹکر سے ایک ہندوستان ہلاک ہوگیا۔
زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے ۔ ا ن ورکرس میں اٹھ ہندوستان او ردو پاکستانی بتائے گئے ہیں۔ یہ لوگ الحمیریہ علاقے میں اپنی رہائش گاہ کے قریب انتظار کررہے تھے کہ ایک تیز رفتار بس ان پر چڑھ گئی۔خلیج ٹائم نے بتایا کہ ایک 34سالہ ورکر ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں کو خلیفہ اسپتال میں شریک کیا گیاہے۔
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔بس کے ایشیاء ڈرائیو رکو حراست میں لے لیاگیاہے او رمتوفی کی نعش کو دواخانے کے مردہ خانہ منتقل کیاگیا۔
دوبئی میں ایک ہفتہ کے اندر اس طرح کا تیسرا بڑا واقعہ پیش آیاہے جس میں ہندوستانیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس ہفتہ متحد ہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں گہرے کہر کی وجہہ سے 26موٹر گاڑیاں آپس میں متصادم ہوئی تھیں جس میں ایک ساٹھ سالہ ہندوستانی ہلاک او ردیگر چار زخمی ہوئے تھے۔اتوار کو اب ایک بس حادثے میں ایک ہندوستان کی ہلاکت پیش ائی ہے ۔