شارا پوا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

ومبلڈن۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کو سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے۔ شارا پوا کو غیرمعروف کھلاڑی ویٹالہ ڈائٹ چنکو کے خلاف 7-6(3)، 6-7(7)، 4-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سابق چمپین نواک جوکووچ 5 سیٹوں کی جدوجہد کے بعد لوکاس پاؤلی کو 6-4، 6-2، 6-7(8)، 3-6، 6-2 سے شکست دے پائے۔