حیدرآباداور سکندرآباد حلقہ میں انتخابی مہم
حیدرآباد 25 اپریل (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی قومی عاملہ کی رکن شاذیہ علمی اپنے دو روزہ دورے حیدرآباد پر کل 26 اپریل کو شہر پہونچیں گی۔ شاذیہ علمی حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ اور عام آدمی پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گی۔ شاذیہ علمی ایرپورٹ سے سیدھے چندرائن گٹہ میں اے ایس فنکشن ہال پہونچ کر جلسہ عام کو مخاطب کریں گی۔ اس کے بعد وہ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد کی عام آدمی پارٹی امیدوار ڈاکٹر لبنیٰ ثروت کے لئے انتخابی مہم چلائیں گی اور شام 6 بجے حلقہ پارلیمان سکندرآباد کی امیدوار محترمہ چھایا رتن کے انتخابی جلسہ بمقام انجمن چوراہا ہمایوں نگر کو مخاطب کریں گی۔ جلسہ عام سے خطاب کرنے والوں میں کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، مجاہد ہاشمی، محمد عقیل ایڈوکیٹ شامل ہوں گے۔ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد کی عام آدمی پارٹی امیدوار چھایہ رتن کی زیرصدارت انتخابی جلسہ عام حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے عام آدمی پارٹی امیدوار جناب عبدالقوی عباسی ایڈوکیٹ کے جلسہ عام بمقام انجمن فنکشن ہال بھولکپور مشیرآباد سے شاذیہ علمی خطاب کریں گی۔