حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب ریاض احمد محبوب نگری حال مقیم شکاگو امریکہ کی دختر مس سارا ریاض احمد کا عقد ڈاکٹر محمد طاہر وورا ، فرزند جناب عبدالطیف وورا کے ساتھ گذشتہ ہفتہ بعد نماز ظہر اسلامک فاونڈیشن ، ہائی رڈج روڈ ، ولاپارک ، شکاگو میں انجام پایا ۔ بعد ازاں شالیمار بنکویٹس نارتھ ایونیو ، اڈین شکاگو امریکہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقارب مذہبی قائدین ، ڈاکٹرس ، انجینئرس وغیرہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔