ایٹہ،4نومبر(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے ریجور علاقے میں شادی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی رات کرینہ گاؤں میں نیم سنگھ شاکیے کی بیٹی کی شادی تھی جس میں پستول سے فائرنگ کی گئی اور مرزاپور سئی گاؤں سے شادی میں آئے پروین کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔پروین لڑکی کے بھائی کا دوست تھا۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پروین خود ہی پستول سے فائرنگ کررہا تھا۔اس معاملے میں ابھی تک پولیس کو کوئی تحریر نہیں ملی ہے ۔شکایت ملنے پر پولیس جانچ کرے گی،تبھی کچھ واضح ہوسکے گا۔