حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے ایک اور طلاق کے خوف سے ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات میاں پور اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 22 سالہ لکشمن جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ میاں پور کے علاقہ نندی گڈہ تانڈہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی اور رشتے طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 37 سالہ شخص رمیش جو بے روزگار تھا الوال میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیوی اس سے علحدہ رہتی تھی اور مستقل ترک تعلق کیلئے ان دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا اور طلاق کا مطالبہ جاری تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔