حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : 22 رمضان المبارک کو جمعہ کے دن مساجد میں مسلمانوں کو عہد دلانے شادی سادگی سے کا اعلان جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی جانب سے کیا گیا یہ ایک مستحسن اقدام ہے شہر میں علماء کرام اور مفتیان عظام اس اعلان کا خیر مقدم شادی سادگی کے عنوان پر کررہے ہیں ۔ مفتی منظور احمد عثمانی ، مفتی عبدالفتح حسینی ، مفتی شیخ سید ابرار ندوی ، مفتی حسن احمد نظامیہ ، مولانا حافظ و قاری خالد علی خاں قادری ، مولانا شیخ حسن ، مفتی جمال مفتاحی ، مفتی فردوس تجمل قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نکاح کی تقریب کو بالکل سادگی سے منعقد کرنا چاہئے ۔ مساجد میں نکاح کی تقریب ہوں اور دلہن کو مسجد ہی سے وداع کریں ۔ اس سے بہتر اور برکت والا نکاح نہیں ہوسکتا ۔ مفتیان عظام و علماء کرام نے واضح کہا کہ نکاح رسولﷺ کی سنت ہے مگر نکاح سے ہم نے برکتوں اور خیر کو رخصت کردیا ۔ قرض لے کر قرض نہ ملے تو سود سے رقم لے کر ، جائیداد فروخت کر کے اپنی لڑکی کا نکاح کرنا کہاں درست ہے ۔ د اماد کے آنے سے قبل ہی پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ دو خاندانوں کے درمیان رشتے طئے ہونا رحمت ہے ۔ اس رحمت کو ملت زحمت میں نہ بدلے ۔ بہرحال ایک کھانا ایک میٹھا کے عنوان پر جو تحریک چل رہی ہے ہم اس کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں اور عامتہ المسلمین سے گذارش کرتے ہیں کہ 22 رمضان المبارک یوم جمعہ کو مساجد میں عہد کو کامیاب بنائیں ۔۔