شادی مبارک اسکیم کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

حیدرآباد۔3نومبر ( پریس نوٹ ) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے شادی مبارک اسکیم کے علاوہ دیگر اسکیموں بشمول اسکالرشپ اسکیم کی کامیاب عمل آوری کیلئے عوام کو سہولت بہم پہنچانے کی خاطر دفتر ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود میں ایک ہیلپ لائن شروع کی جارہی ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی 5نومبر کو اس ہیلپ لائن کا افتتاح انجام دیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب احمد ندیم کی ہدایت پریہ ہیلپ لائن شروع کی جارہی ہے جس کا نمبر 040-24760452 ہے اور جو بہ اوقات 10بجے تا 5بجے شام کام کرے گا ۔