شادی مبارک اسکیم پر شعور بیداری پوسٹرس کا رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 7 نومبر ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ کی معلنہ شادی مبارک اسکیم کے متعلق ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ نے آج مشیرآباد سے شعور بیداری مہم کا آغاز کیا۔چیف کنونیر فرنٹ کی قیادت میںکنونیرز فرنٹ محمد شاہد‘ پجاری نرسنگ رائو‘ ایم ایم شریف اور دیگر نے بعد نماز جمعہ شادی مبارک اسکیم کے متعلق شعور بیداری مہم کا پوسٹر بھی جاری کیا۔ جناب ثناء اللہ خان نے تلنگانہ میںشادی اسکیم کے تحت غریب مسلم لڑکیوں کے لئے 51ہزار کی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ سلطنت آصفیہ کے زوال پذیر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کسی حکومت نے تلنگانہ ریاست کے مسلمانوں کی حالت زار کا حقیقی جائزہ لیکر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو اور ڈپٹی چیف منسٹرالحاج محمد محمودعلی کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی خصوصی توجہہ کے نتیجے میںیہ فیصلہ لیا گیا ہے جو تلنگانہ حکومت کا مستحسن اقدام ہے۔