شادیوں میں ایک کھانا ایک میٹھا تحریک کا مثبت اثر

ایڈیٹر سیاست کی قابل ستائش خدمات ، شادی کی تقریب سے شرکاء کا خطاب
سدی پیٹ /20مارچ ( کلیم الرحمن کی رپورٹ ) ریاستی عوام خصوصاً مسلمانوں میں جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی شخصیت ، عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور میں مثالی و منفرد بن چکی ہے چونکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے جناب زاہد علی خان صاحب نہ صرف ہمیشہ فکر مند رہے ہیں بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے مختلف کامیاب فلاحی اسکیمات اور پروگرامس پیش کرتے ہوئے ہزاروں مسلم خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات کو ان اسکیمات و پروگرامس سے استفادہ کرنے کا موقع عطا کیا ۔ تعلیمی سماجی دینی پیشہ ورانہ طبی اسکالرشپ اور دیگر شعبہ جات پکوان سے متعلق کتابوں کی اشاعت وغیرہ شامل ہیں ۔ اب ایک نئی تحریک مسلم شادیوں میں سادگی سے شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا کا آغاز کیا ۔ جس کامسلمانوں کے ہر گھر سے خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ کئی افراد نے اپنی لڑکیوں کی شادیاں سادگی سے انجام دیتے ہوئے جناب زاہد علی خان صاحب کی اپیل کو لبیک کہا ۔ لڑکے والوں کے بھی ولیمہ تقریب میں ایک کھانا ایک میٹھا رکھا جارہا ہے اس طرح تحریک کا مسلمانوں پر یہ اثر ظاہر ہو رہا ہے کہ ان کے لاکھوں روپئے جو اسراف کے نام سے خرچ ہو رہے تھے اس کی بچت ہو رہی ہے نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع میں بھی اس تحریک کا خاصہ اثر دیکھا جارہا ہے ۔ آج مدیر سیاست ہر تحریک کی کامیابی کی ضمانت بن چکے ہیں چونکہ انہیں خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی 3 مرتبہ سعادت حاصل ہوئی ہے ۔ اسی لئے اللہ تعالی نے ان کی زبان اور عمل میں وہ تاثر عطا فرمائی ہے کہ ان کی ہر بات اور ہر تحریک کو مسلمان لبیک کہہ کر عمل کر رہے ہیں ۔ جناب زاہد علی خان صاحب کی تحریک دن بہ دن زور پکڑتی جارہی ہے ۔ یہاں سدی پیٹ میں مقیم بزنس مین جناب عبدالسلیم سابق صدر تنظیم المساجد کے فرزند محمد عبدالغنی فضل انجینئیر حال مقیم جدہ کی شادی صالحہ وارثیہ دختر عبدالعظیم وارثی مرحوم کے ساتھ کل شام سعید فنکشن ہال سعیدآباد حیدرآباد میں انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں مہمانوں کیلئے ایک بریانی اور ایک میٹھا کا انتظام کیا گیا تھا ۔ شادی کی اس تقریب میں خود جناب زاہد علی خان صاحب کو بہ نفس نفیس مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے شرکت کرکے دلہا دلہن کے سرپرستوں بشمول عروس کے سرپرست جناب عبدالقادر سابق صدر تنظیم المساجد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صاحب حیثیت ہونے کے باوجود محمد عبدالسلیم نے انتہائی سادگی کے ساتھ شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا کو پسند کیا ۔ سدی پیٹ میں بھی 21 مارچ کو منعقد شدنی ولیمہ تقریب میں بھی اسی طربقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایک کھانا ایک میٹھا پر عمل کیا جائے گا ۔ سادگی سے انجام دی گئی ۔