28؍ ستمبر سے آغاز۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کا بیان
حیدرآباد۔ ۲۴؍ ستمبر۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا آغاز شاداں ہاسپٹل ، حمایت ساگر روڈ، میں 28؍ ستمبرسے ہوکر 17؍ اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا ایک بجے اور دوپہر 2 تا شام 5بجے مقرر ہیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تمام سہولیات مفت مہیا کئے جارہے ہیں ۔ مفت ادویات بھی دیئے جارہے ہیں جبکہ معمولی علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام آپریشنس مفت کئے جائیں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میں فری میگا میڈیکل کیمپ جنوری 2014سے 30؍ اگسٹ 2015 تک جاری تھا ۔ اس طویل کیمپ میں جملہ 4,63,517 مریضوں کو آئوٹ پیشنٹس کی حیثیت تشخیص و علاج کیا گیا جبکہ 2,06,129مریضوں کو اِن پیشنٹس کی حیثیت سے تشخیص و علاج کیا گیا۔ کیمپ کے دوران تمام مریضوں کو نہ صرف مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی بلکہ ان کیلئے ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مریضوں کی خدمت کرنے والے تیمارداروں کے لئے سحر و افطار کا اہتمام کیا گیا۔۔ کیمپ کی دیگر خصوصیات میںایسی کئی سرجریزکئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔لاکھوں کی تعداد میں مریضوں نے شفا پائے۔ جنرل سرجریزکے علاوہ لیبراٹومیز، منیمل انویسیو سرجریز، کولیسیس ٹیکٹومی، اپنڈیس سیکٹومی، ہرنیا ہائیڈوسیل، ویسکٹومی، پراسٹیٹکٹومی، او بی جی، پسٹریکٹومی، سیزرین، ڈی اینڈ سی، لمپکٹومی، ماسٹیکٹومی، اور تمام لیپرسکوپی سرجریز بھی کئے گئے۔ اس کے علاوہ آرتھوپیڈکس میں فراکچرس، آرتھرواسکوپی ، امراض چشم میں موتیا بند کے آپریشن ، گلاکوما سرجری، ای این ٹی میں حلق کے غدود ، اڈینائیڈکٹومی مائرنگٹومی، سپٹوپلاسٹی، ٹیمپینو پلاسٹی، شامل ہیں۔ 75,705ایکسرے، 15,966 الٹراسائونڈ،7729 ٹو ڈی ایکو، 8771سی ٹی اسکان،5155 ایم آر آئی1000سے زائد ڈائیلائسز اور6,18,101 لیباریٹری ٹسٹ ، دانتوں کے 24,206اور فزیاتھرائی 26,265 کیسس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ صحت کو بہتر رکھنے کے لئے طرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے 5953اشخاص کاعلاج و معالجہ کیا گیا ۔ فری میگا میڈیکل کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ کیمپ کی نگرانی اور انتظام ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپتل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آباد نے کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کرنے والے لاکھوں مریضوں کو دیکھتے ہوئے سال کے تمام ایام ان مریضوں اور انکے افراد خاندان کے لئے فری ہیلت کارڈ دیا گیا ہے جس سے وہ سال بھر استفادہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم نے اپنی زندگی میں ملت اسلامیہ کے مردو خواتین اور بچوں کی بہتر صحت اور نگہداشت کا خیال رکھتے ہوئے ڈاکٹر وی آر کے اور شاداں ہاسٹلس کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ انہوں نے خدمت خلق کے جذبہ کو مدّنظر رکھ کر انتظامیہ نے غریب و متوسط مسلمانوں اور دیگر ابنائے وطن کی مفت تشخیص و علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ ممتاز اور تجربہ کار فزیشنس اور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے کہا کہ شاداں انتظامیہ کا یہ جذبۂ خدمت کی بنیاد کا سہرا محسن ملت ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان صاحب مرحوم چیف پروموٹر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات کی دور اندیشی، جذبہ انکساری، خدمت خلق اور مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کے ساتھ طبی شعبہ میں سطح غربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لئے مکمل صحتیابی و تندرستی بہم پہنچانا ہے۔ دواخانہ میں 24گھنٹے کی ہیلپ لائن سرویس ہے۔جس کے فون نمبرات 9848030320 / 8008441387 – 9849651516 – 9000988544 – 9985230806 – 9849652786ہے۔