شاداں ہاسپٹل اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کیمپ میں 15؍ جون تک توسیع

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ : ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری و کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کی زیر سرپرستی ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میںیکم؍ جون تا 15؍جون رہیگا۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگرنے بتایا کہ دونوں ہاسپٹلوں میں جاری کیمپوں میں تمام ٹیکے مفت دیئے جارہے ہیں جبکہ گھٹنے اور کولہے کی ہڈی کی بدلی کے علاوہ دیگرہڈیوں کے جوڑ کی سرجریز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی یو اور آر آئی سی یو یعنی تنفسی امراض کے علاج کے موقع پر ضرورت پڑنے پر مریض کو وینٹیلیٹر کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں جاری کیمپس میں بچوں کے امراض (پیڈیاٹرک) اور کان ، ناک ، حلق کے امراض کی تشخیص و علاج کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ بچوں کے کیمپ میں بچوں کی تشخیص، اڈمیشن، آپریشن اور تمام ٹیکہ اندازی کے ساتھ تمام معائنہ جات مفت کئے گئے۔ پیڈیاٹرک انٹنسیو کیئر اور نیونیٹل کیئر کی علحدہ سہولت ہے۔ ڈاکٹر محمدصارب رسول خان نے بتایا کہ خصوصی ای این ٹی (ENT)کیمپ جسمیں ناک، کان اور حلق کی بیماریوں کا مفت علاج ، ای این ٹی آپریشنس فری،حلق کے غدود کے آپریشن مفت کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرمحمد صارب نے بتایا کہ شاداں ہاسپٹل پیران چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری ڈاکٹر محمدوزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس میںفری تشخیص و علاج کے علاوہ ہزاروں سرجریز کئے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ڈاکٹر صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کا انتظامیہ شہر کے ماہر و تجربہ کار ممتاز فزیشنس اور سرجنس کی ٹیموں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کی تشخیص و علاج اور سرجریز کرواتے ہوئے غرباء و مستحقین کی دعائیں حاصل کررہا ہے۔ جن شعبوں میں سرجریز کی جارہی ہیں ان میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی، پیٹ ، گھٹنا اور کولہے کی ہڈی کی بدلی وغیرہ شامل ہے۔ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں کے مطابق شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اورڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری کیمپس سے الحمد للہ لاکھوں مریض استفادہ کرتے ہوئے شفایاب ہوچکے ہیں ۔

 

شہر حیدرآباد و سکندرآباد سے مریضوں کی آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کیمپ کے سلسلہ سے متعلق بتایا کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کے منفرد کیمپس ہیں جو دونوں ہاسپٹلوں میں جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ جدید اور عصری ٹکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کی تشخیص، علاج اور سرجریز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔  ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے شاداں ہاسپٹل میں جاری کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 247روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے، تا حال 302158 آئوٹ پیشنٹس اور 137661 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے 12412 سرجریز کئے گئے۔ لیباریٹری ٹسٹ سی ٹی اسکان، ایم آر آئی، الٹراسائونڈ، 2D Echo  ،وغیرہ527576 کئے گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 183روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں تاحال 219378آئوٹ پیشنٹس اور85998 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے 12581 سرجریز کئے ہیں۔مختلف لیباریٹری ٹسٹ، سی ٹی اسکان، ایم آر آئی، الٹراسائونڈ 287394کئے گئے۔ صحت مند اور تندرستی کے لئے بہترطرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوںسے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن تھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس ہیں ۔مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔ محترمہ شاداں وزارت رسول خان خصوصی دلچسپی لے کر خود بہ نفسِ نفیس دونوں دواخانوں میں جاری کیمپوں کے مریضوں سے ملاقات کرکے ان سے تشخیص و علاج سے متعلق معلومات حاصل کررہی ہیں۔ 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کے لئے فون نمبرات 9849651516, 9966112448, 9849652786, 9985230806, 9849019535, 9885751975, ہے۔شاداں ہاسپٹل کا ٹول فری نمبر:18004199897 اور فون نمبر 040-20021066ہے۔ جب کہ  ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ کے ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9700189897, 7702997381, 9849652786, 9866606046, 9849651516  پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ٹول فری نمبر: 18004199899 اور فون نمبر 08413-435070پرربط کریں۔