شاداں میڈیکل کالج میں ہفتہ ٹی بی بیداری کا انعقاد

تاریخی گنبدان قطب شاہی تا مین روڈ واک، بیداری پروگرامس میںطلبہ کا سرگرم حصہ
حیدرآباد ۔ یکم اپریل (پریس نوٹ) عالمی یوم ٹی بی 2018 کے سلسلہ میں شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس پیراں چیرو کے طلبہ کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کرتے ہوئے شہریوں میں ٹی بی سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔ اس واک کا اہتمام تاریخی گنبدان قطب شاہی تا مین روڈ کیا گیا۔ ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ان طلبہ کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ سے کئی ایک سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ جن میں مختصر فلم کی نمائش، بیداری ریالیز، سروے، ہیلت لکچرس وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی بی اویرنس ویک اور ٹی بی سے متعلق کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ شاداں میڈیکل کالج کے مختلف بیاچس کے ایم بی بی ایس طلبہ نے اس میں سرگرم حصہ لیا۔ ٹی بی مینجمنٹ میں حالیہ اپ ڈیٹس پر کالج میں ایک ورکشاپ اور سمینارس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میڈیکوس نے حیدر شاہ کوٹ اور گولکنڈہ میں چھ اسکولس جاکر اس تعلق سے بیداری پیدا کی۔ سلیمان نگر علاقہ میں ایک میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیا گیا جہاں تقریباً 100 لوگوں کا علاج کیا گیا اور ٹی بی سے متعلق انھیں حساس بنایا گیا۔