سدھیر مشرا کی سال 2005ء میں آئی فلم ’’ ہزاروں خواہشیں ایسی ‘‘ سے فلموں میں قدم رکھنے والے شائنی آہوجہ نے بعد میں ’’ گینگسٹر ‘‘ وہ لمحے ‘‘ اور ’’ لائف ان اے میٹرو ‘‘ جیسی فلمیں کیں اس کے بعد کچھ عدالتی کارروائیوں سے وہ فلموں سے دور رہے حال ہی میں خبر ملی ہے کہ وہ انیس بزمی کی فلم ’’ ویلکم بیک ‘‘ میں نظر آئینگے جو 2007 ء میں آئی کامیڈی ہٹ فلم ویلکم کا سیکوئیل ہے ڈائرکٹر انیس بزمی نے بتایا شائنی اس فلم میں کوئی غیراہم کردار نہیں کررہے ہیں بلکہ اس میں ان کا اہم کردار ہے انہوں نے ایسا رول پہلے کبھی نہیں کیا ہے انیس نے کہا کہ اس فلم کا یہ رول ان پر فٹ بیٹھے گا اس لئے میں نے انہیں فون کیا اور وہ مان گئے شائنی بھی اسے لیکر کافی خوش ہیں ان کے عدالتی معاملہ سے بے پرواہ انیس نے آگے بتایا کہ فلم میں ان کا شوٹنگ شیڈول 40 دن طویل ہے اس میں شائنی ایک دولتمند شخص کا رول کررہے ہیں جن کے پورے جسم پر ٹیٹو ہونگے یہ فلم اسی سال ڈسمبر میں ریلیز ہوسکتی ہے ۔