حیدرآباد۔ 3 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ حج کیمپ میں 6 ستمبر کو تین فلائیٹس مقرر ہیں۔ ان فلائیٹس کے عازمین کو ان کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل 3 ستمبر کو حج ہاؤز میں رپورٹنگ کرنی ہوگی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے 6 ستمبر کے عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ حسب ذیل شیڈول کے مطابق حج کیمپ میں رپورٹ کریں۔ 6 ستمبر فلائیٹ نمبر AI-5523 رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن، 6 ستمبر فلائیٹ نمبر AI-5525 رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن، 6 ستمبر فلائیٹ نمبر AI-5527 رپورٹنگ کا وقت 3 بجے دن تا 6 بجے شام۔