س5ستمبر کو گنیش وسرجن کی عام تعطیل

سرکاری ملازمین اور تعلیمی اداروں کو 9 ستمبر کام کا دن
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور دو اضلاع میں بروز منگل 5 ستمبر کو گنیش نمرجن جلوس کے سلسلہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم 9 ستمبر دوسرا ہفتہ سرکاری ملازمین اور تعلیمی اداروں کیلئے کام کا دن ہوگا ۔ چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 1851 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ رنگا ریڈی ، ملکاجگری اور میڑچل اضلاع میں گنیش نمرجن جلوس کے سلسلہ میں منگل 5 ستمبر سرکاری مدارس اسکول اور کالجس کیلئے عام تعطیل کا دن ہوگا جبکہ 9 ستمبر کو 5 ستمبر کی تعطیل کے عوض کام کا دن قرار دیا گیا ۔