حیدرآباد 14ستمبر ( سیاست نیوز)کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر پی مہندر ریڈی نے آج حیدرآباد سٹی پولیس کے 202 سب انسپکٹران کے تبادلے عمل میںلائے ۔ گنیش وسرجن کے پرامن اختتام کے بعد کمشنر نے سٹی پولیس کے پانچ زونس سے وابستہ سب انسپکٹران کے اچانک تبادلے کردیئے ۔ سنٹرل زون ،نارتھ زون ،ویسٹ زون ،ایسٹ زون ،ساوتھ زون کے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹران کے تبادلے کئے گئے ہیں اور انہیں فوری اپنے نئی پوسٹنگ کا جائزہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ سٹی پولیس کے انسپکٹران کے بھی تبادلے کئے جائیں گے ۔